the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی


مصر میں پیر کو مشرقی وسطیٰ کے بڑے میڈیا ادارے الجزیرہ کے تین صحافیوں کو سات سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

اس سزا کے ساتھ ہی ملک میں میڈیا کی آزادی کے حوالے سے سوالات اٹھان شروع ہو گئے ہیں جہاں ان تینوں صحافیوں کو عدالت نے جھوٹ کا پرچار کرتے ہوئے دہشت گردوں کی مدد کا الزام عائد کیا ہے۔

تینوں صحافیوں نے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے جبکہ الجزیرہ نے اس سزا کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے آزادی صحافت کا قتل قرار دیا ہے۔

جب تینوں صحافیوں کو ہتھکڑی لگا کر کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا تو وہ چہرے سے انتہائی پرامید دکھائی دیتے تھے کیونکہ ان کے رشتے داروں نے انہیں بتایا تھا کہ آج



انہیں بری کیا جا سکتا ہے تاہم ایسا نہ ہوا۔

سزا یافتہ صحافیوں میں الجزیرہ کے کینیا میں مقیم نمائندہ آسٹریلین شہری پیٹر گریسٹ، کینیڈا اور مصر کی دہری شہریت کے حامل قاہرہ کے لیے الجزیرہ انگریزی کے بیورو چیف محمد فہمی شامل ہیں اور مصری پروڈیوسر بحر محمد شامل ہیں جہاں بحر کو ہتھیار رکھنے کے الزام میں تین سال کی اضافی سزا سنائی گئی ہے۔

سزا سنائے جانے کے وقت کمرہ عدالت میں خاصا شور شرابا تھا اور صحافیوں کو سزا سنائے جانے کے بعد ان کے کچھ رشتے دار پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔

گریسٹ کے بھائی مائیکل نے کہا کہ یہ انتہائی تکلیف دہ ہے، میں دنگ رہ گیا ہوں اور اس حوالے سے مزید کچھ بھی بولنے سے قاصر ہوں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.